اب الوداع تو کہہ دو قاسمؐ ہمیں دعا دو ہم طوس جا رہے ہیں

 یا مولا کریمؐ

نوحہ پاک


اب الوداع تو کہہ دو قاسمؐ ہمیں دعا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

مجھے آخری زیارت دلہا میرے کرا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

……٭……



کچھ تو کہو اے دولہاؐ کب لینے آؤ گے تم 

سسرال کی حویلی مجھے کب دکھاؤ گے تم

اجڑے ہوؤں کی سن لو اپنی بھی کچھ سنا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

……٭……

سہرا سجا کے جب سے خیموں سے تم گئے تھے

مجھے روتا چھوڑ کر تم میداں چلے گئے تھے 

بیتی ہے کیسے تم پر کچھ تو ہمیں بتا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

……٭……

پہنائی جو انگوٹھی کیسے اتاروں قاسمؐ

دلہن تھی اب ہوں بیوہ کس کو پکاروں قاسمؐ

میری بیوگی کی رسمیں آکر تمہی نبھا دو ہم طوس جار ہے ہیں 

……٭……

خوشیوں کا ایک پل بھی تقدیر نے لکھا نہ

ڈولی میری اٹھی نہ سیندور بھی سجا نہ

اب خاک کربلا تو میری مانگ میں سجا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

……٭……

جعفرؐ یہ پاک دلہن دلہن بنے دوبارہ

اک پل میں لٹ گیا تھا جس کا سہاگ سارا

کہتی تھی اپنا چہرہ دولہا ذرا دکھا دو ہم طوس جا رہے ہیں 

……٭……







  





Comments

Popular posts from this blog

شبیرؐ تیڈی بھینؐ کوں وسدا چمن بھلناں تاں نہیں

ھَل مِن نَاصِر یَنصُرُنَا ، ھَل مِن نَاصِر یَنصُرُنَا

خیمیاں دے چارے پاسوں گھوڑے شقی بھجیندن